Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، کسٹم عدالت کے جج ارشد بھٹہ نے کیس کی سماعت کی، تاہم ہر بار کی طرح ماڈل ایان علی آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بار بار طلبی کے باوجود ملزمہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے پیش نہیں ہورہی۔
عدالت نے ماڈل ایان علی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو گرفتار کرکے 6 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر انہیں آئندہ سماعت پر پیش نہ کیاگیا تو مزید سخت کارروائی کریں گے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: