Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / کراچی میں ایک اور سرکاری افسر کی گاڑی چوری

کراچی میں ایک اور سرکاری افسر کی گاڑی چوری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہرِ قائد میں ایک اور سرکاری افسر کی گاڑی غائب ہوگئی اور نامعلوم ملزمان ڈیفنس سے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی گاڑی چوری کرکے لے گئے۔

گزری پولیس کے مطابق چوری شدہ گاڑی ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسر کامران کلہوڑو کی ہے، جو گھر کے باہر کھڑی تھی کہ گزشتہ صبح نامعلوم ملزمان اسے چوری کرکے لے گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف گزری تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں سرکاری گاڑی چھینے یا چوری کیے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔
چند روز قبل درخشاں تھانے کی حدود سے میئر کراچی وسیم اختر کی سرکاری گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی تھی جبکہ چند نامعلوم ملزمان سچل کے علاقے سے سندھ اسمبلی کے افسر کو الاٹ کی گئی گاڑی ان کے ڈرائیور فرحان سے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ دو سال (2017 اور 2018) کے دوران شہر میں 25 سرکاری گاڑیاں چوری اور 39 گاڑیاں چھینی گئیں۔

ایک اندازے کے مطابق ان گاڑیوں کی مالیت تقریباً 10 کروڑ روپے بنتی ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: