Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / پی ٹی آئی حکومت کا مشرف غداری کیس کی پیروی جاری رکھنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی حکومت کا مشرف غداری کیس کی پیروی جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری کامقدمہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے خصوصی عدالت میں کیس کی پیروی کے لیے پراسکیوٹر کے تقرر کے حوالے سے ایف آئی کوکارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو پراسیکیوٹرکی تقرری کے لیے تین ماہر وکلا کا پینل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے ایف آئی اے کو واضح ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پینل بھجوانے میں مناسب درکار وقت سے زیادہ تاخیر نہ کی جائے۔ وفاقی حکومت یہ تاثر نہیں دینا چاہتی کہ حکومت اس کیس کو آگے بڑھانے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہے یا کوئی بیک ڈور رابطوں کا تاثر لے۔
اسی امرکو مد نظر رکھتے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ وقت ضائع کیے بغیر پراسیکیوٹرکی تعیناتی کے لیے وکلا کا پینل اور اس کے ساتھ ان کے کام کی شرائط سے آگاہ کرے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: