Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / ریلوے کی زمینیں بیچنے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی درخواست کریں گے، شیخ رشید

ریلوے کی زمینیں بیچنے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی درخواست کریں گے، شیخ رشید

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے ریلوے کی قیمتی زمینیں بیچنے کے لئے وزیراعظم سے صدارتی آرڈیننس جاری کئے جانے کی درخواست کی جائے گی۔
ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اجلاس کی صدارت کے بعد وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی قیمتی زمینیں بیچنے کے لئے وزیراعظم سے صدارتی آرڈیننس جاری کئے جانے کی درخواست کی جائےگی، ریلوے میں 23 ہزارافراد بھرتی کرنے کے لئے وزیراعظم کوخط لکھا ہے تاہم 10 ہزار افراد فوری بھرتی کے جائیں گے، اس کے علاوہ ریلوے اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے چلایاجائے گا۔
شیخ رشید نے کہا ریلوے اسپتالوں میں کوئی علاج نہیں ہورہا، کوشش ہے کہ اسپتال کسی اچھی آرگنائزیشن کودیئے جائیں اس حوالے سے پاکستان آرمی کے حکام سے بھی بات ہورہی ہے، بہت جلد مزید دو ٹرینیں موہنجوداڑو اور روہی ایکسپریس چلانے جارہے ہیں، چند روز میں دو انجنوں پرتجرباتی بنیاد پرٹریکرلگائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کے مزدوروں نے 20 دنوں میں دو ٹرینیں بنائی ہیں 100 دنوں میں اورخوشخبری دیں گے، ریلوے کی اراضی واگزارکروانے کے دوران کسی کچی آبادی کو نہیں گرایا جائےگا، ٹرین میں سفرکرنے والے اسپیشل افراد کے ساتھ ایک معاون بھی آدھی قیمت پرسفرکرسکے گا۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: