Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / ا مریکا نے چینی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کا نیا ٹیکس عائد کر دیا

ا مریکا نے چینی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کا نیا ٹیکس عائد کر دیا

واشنگٹن(فارن ڈیسک )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ چین سے آنے والی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کے نئے محصولات لگائے کے لیے کام شروع کر دیں۔العربیہنیوز کے مطابق صدر ٹرمپ کی طرف سے چینی مصنوعات پر کسٹم ٹیکس لگانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب دوسری جانب امریکا کے وزیر خزانہ سٹیون منوچن چین کے ساتھ تجارتی تنازع حل کرنے کے لیے دوبارہ بات چیت کی کوشش کر رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ محصولات سے متعلق خبروں کے نتیجے میں امریکی تجارت میں کمی سے چین کی سمندر پار تجارت متاثر ہوئی ہے جس سے ڈالر کی شرح میں بہتری اور چین کی کرنسی یوآن کی قدر گر گئی ہے۔نئے محصولات لگانے کی تیاری کا کام اس کے ایک ہفتے بعد شروع ہوا ہے جب صدر ٹرمپ نے امریکہ میں چین کی 200 ارب ڈالر کی درآمدات پر نئے محصولات لگانے کا عندیہ دیا تھا۔۔ٹرمپ نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ وہ مزید 267 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر ٹیکس لگا سکتے ہیں۔۔ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی 50 ارب ڈالر کی چینی اشیا پر اضافی ٹیکس لگا چکی ہے۔

About Admin

Check Also

dollars

بیرون ملک کرنسی لے جانے کی حد 3 ہزار ڈالر کرنے پر غور

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: