Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / ایشیا کپ؛ بنگلہ دیش کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

ایشیا کپ؛ بنگلہ دیش کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور بنگال ٹائیگرز کی 2 وکٹیں گر چکی ہیں۔
ایشیا کپ کا میلہ دبئی میں سج گیا ہے۔ پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کے لاستھ مالنگا نے پہلے ہی اوور میں بنگلہ دیش کے دو کھلاڑیوں لٹن داس اور شکیب الحسن کو پویلین لوٹنے پر مجبور کردیا۔ بنگلہ دیش کی دونوں وکٹیں صرف ایک رن پر گر گئیں۔
بنگال ٹائیگرز کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کررہے ہیں اور سری لنکن ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ جب کہ گروپ بی بنگلا دیش، سری لنکا اور افغانستان پر مشتمل ہے۔ پاکستانی ٹیم کل اتوار کو پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی جب کہ بھارت کے ساتھ مقابلہ 19 ستمبر کو ہوگا ۔ فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

About Admin

Check Also

بھارت پر مہربانیاں: سرفراز احمد کو ایشیا کپ کے شیڈول پر اعتراض

پاکستان کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ کے شیڈول پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: