Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / آصف زرداری اور بلاول کل نوازشریف سے تعزیتی ملاقات کریں گے

آصف زرداری اور بلاول کل نوازشریف سے تعزیتی ملاقات کریں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری کل نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری پارٹی کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا جائیں گے جہاں وہ میاں نوازشریف سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی، پیپلزپارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی اور رواجہ پرویز اشرف سمیت دیگر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
واضح رہےکہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر میاں نوازشریف، مریم اور صفدرکو 4 روز کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا ہے جس کی مدت کل ختم ہوجائے گی۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: