Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / امریکا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، متعدد افراد ہلاک

امریکا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، متعدد افراد ہلاک

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں سمندری طوفان ساحلوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان فلورنس نے امریکی ریاستوں کیرولینا اور ورجینیا میں تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں اب تک پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ 17 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور لاکھوں مکانات بجلی سے محروم ہیں۔
طوفان کے باعث 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ شمالی کیرولینا میں ایک مکان پر درخت گرنے سے خاتون اور اس کا بچہ ہلاک جبکہ باپ زخمی ہوگیا۔
کے مطابق نشیبی علاقوں، دریاؤں، ندیوں اور نہروں کے قریب رہنے والے لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ایندھن اور خوراک کی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ دکانیں بند ہونے سے کاروبار زندگی متاثر ہوگیا ہے۔
کیرولینا کے گورنر رائے کوپر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ ’400 میل کی رفتار سے آنے والا یہ طوفان پورے علاقے کو بہا لے جا سکتا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹیشن جیمز ٹروگڈان نے ایسے سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا کہ جو ہزار سال میں ایک بار آتا ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: