Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / معاشی دباؤ نے چین کو امریکا سے تجارت کے لیے مجبور کر دیا، ٹرمپ

معاشی دباؤ نے چین کو امریکا سے تجارت کے لیے مجبور کر دیا، ٹرمپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ معاشی دباؤ میں آکر تجارتی معاہدے کے لیے امریکا نہیں بلکہ خود چین مجبور ہوا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی جریدے وال اسٹریٹ میں چھپنے والے آرٹیکل کے مندرجات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دباؤ کے باعث چین گھٹنے ٹیکنے پر مجبور اور امریکا سے ’ ٹریڈ‘ کے لیے راضی ہوا ہے۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکی مصنوعات اربوں ڈالر کی تجارت کررہی ہیں۔ امریکی معیشت کا سنہری دور قریب ہے جب کہ چین اپنی معاشی تاریخ کے مشکل وقت سے گزر رہا ہے اس لیے دباؤ کا سامنا چین کو تو ہو سکتا ہے لیکن امریکا کو نہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے جب کہ چین کی مارکیٹ تباہ ہو رہی ہے۔ امریکا کی مضبوط معیشت کے باعث چین ٹریڈ کے لیے مجبور ہوا ہے۔ امریکا کو کسی دباؤ کا سامنا نہیں۔
واضح رہے کہ امریکی جریدے وال اسٹریٹ میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اقتصادی جنگ چھیڑنے کے دعوی دار اور چین پر سخت اقتصادی پابندیاں لگانے والے امریکی صدر معاشی دباؤ کے باعث اب خود چین سے تجارت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: