Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / اٹلی میں پلُ گرنے سے درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

اٹلی میں پلُ گرنے سے درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کے مصروف ترین موٹروے پر بنا پلُ گرنے سے درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی شہر جنووا میں زمین سے 100 میٹر اونچائی پر بنا رابطہ پلُ کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا،پلُ ٹوٹنے کے وقت کئی گاڑیاں اس سے گزر رہی تھیں جس میں درجنوں افراد سوار تھے۔
امدادی اداروں کی ٹیمیں ہنگامی طور پر حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں جب کہ ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔اٹلی کے وزیرٹرانسپورٹ نے پل گرنے کے واقعے کو ایک بڑا سانحہ قرار دیا ہے جب کہ یورپین پارلیمنٹ کے صدر نے ٹوئٹر پیغام میں سانحے کے متاثرین سے اظہار ہمددری کیا۔
تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلُ کے ملبے کے نیچے کئی گاڑیاں دبی ہوئی ہیں، یہ پلُ ’’پونتے موراندی‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے کہ جو کہ اے 10 موٹروے کے ذریعے جنووا کو دیگر شہروں سے جوڑتا ہے ۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: