Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / ‘آپ کی بھارتی بھابی کی جانب سے جشن آزادی پر نیک تمنائیں اور ڈھیر ساری محبت’

‘آپ کی بھارتی بھابی کی جانب سے جشن آزادی پر نیک تمنائیں اور ڈھیر ساری محبت’

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ثانیہ مرزا نے پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی پر پاکستانی قوم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ثانیہ مرزا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘میرے پاکستانی دوستوں اور مداحوں کو جشن آزادی مبارک ہو، آپ کی بھارتی بھابی کی جانب سے نیک تمنائیں اور ڈھیر ساری محبت’۔خیال رہے کہ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ہیں۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کو 8 سال ہوچکے ہیں اور دونوں کی شادی شدہ زندگی خوشگوار گزر رہی ہے جس کے حوالے سے ثانیہ مرزا متعدد انٹرویوز میں بتاچکی ہیں۔ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں اور ان کے ہاں جلد ہی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے بچوں کے خاندانی نام کے حوالے سے کہا تھا کہ ان کے بچوں کے نام میں ’مرزا ملک‘ ہوگا جس کے بعد سے ہی ان کے ہاں بچے کی ولادت کی افواہیں پھیلانا شروع ہوگئیں تھیں۔

About Admin

Check Also

پاک بھارت کرکٹ تنازعہ کمیٹی کے لئے پی سی بی کی قانونی ٹیم کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی کی ثالثی کمیٹی پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: