Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / شاہ سلمان کا عمران خان کو ٹیلی فون، دورہ سعودی عرب کی دعوت

شاہ سلمان کا عمران خان کو ٹیلی فون، دورہ سعودی عرب کی دعوت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹیلی فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی جو عمران خان نے قبول کرلی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نےعمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی جو چیئرمین پی ٹی آئی نے قبول کرلی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شاہ سلمان کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے جب کہ شاہ سلمان نے پاکستانی عوام سے محبت کا اظہار کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر مشاورت جاری ہے جب کہ پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 15 اگست کو ہوگا۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: