Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / چارسدہ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

چارسدہ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

چارسدہ(مانیٹرنگ‌ ڈیسک) رجڑ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور بچے سمیت 2 زخمی ہوگئے۔
چارسدہ کے علاقے رجڑ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں سے انہیں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں رشتہ دار ہیں جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

About Admin

Check Also

khursheed shah

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: