Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / ایشیا کپ؛ کپتان نے بہترین کارکردگی کی ٹھان لی

ایشیا کپ؛ کپتان نے بہترین کارکردگی کی ٹھان لی

کراچی(مانیٹرنگ‌ ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی کی ٹھان لی، انھوں نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی کی طرح اس ایونٹ میں بھی روایتی حریف بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرنا چاہیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ ایشیا کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ایونٹ میں ابھی وقت باقی لیکن میں نے کھلاڑیوں کو تیاری مکمل رکھنے کی تاکید کر دی ہے، ساتھ ہدایت دی ہے کہ فٹنس پر مکمل توجہ دیں، ہم ایونٹ میں مکمل تیاری کے ساتھ حصہ لیں گے،کپتان نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی میں فتح قصہ پارینہ بن چکی،اب ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت کیخلاف کامیابی کی کوشش کریں گے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ملک میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے گراس روٹ پرکرکٹ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے پی سی بی کا انڈر16 پروگرام قابل ذکر ہے، اسی کی بدولت بابر اعظم، سمیع اسلم، امام الحق، سعد علی اورمیرحمزہ جیسے اُبھرتے ہوئے کرکٹرزکو سامنے آنے کا موقع ملا، امید ہے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

About Admin

Check Also

عمران خان سے متاثر بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کا بھی سیاست میں آنے کا فیصلہ

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی کامیابی سے متاثر بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: