Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / ہاکی ترقی کیلئے صدر ‘سیکرٹری ٹوپی ڈرامے بند کرکے سنجیدگی سے کام کریں‘راﺅ سلیم ناظم

ہاکی ترقی کیلئے صدر ‘سیکرٹری ٹوپی ڈرامے بند کرکے سنجیدگی سے کام کریں‘راﺅ سلیم ناظم

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) سابق سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن اولمپئن راﺅ سلیم ناظم نے کہا ہے کہ ملک میںقومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل شہباز احمد سنیئرکو سنجیدگی سے کام کرنا چاہئے نہ کہ شائقین کھیل کے ساتھ ٹوپی ڈرامے کریں۔ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن اولمپئن راﺅ سلیم ناظم نے کہا کہ اﺅلمپن قومی کھیل ہاکی کےساتھ سنجیدہ ہیں اور ہاکی کےخلاف کوئی شازش نہیں کر رہے اور نہ ہی اس سلسلہ میں سوچ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کیوجہ سے ہی تو اﺅلمپئن کو دنیا میں عزت ملی ہے بلکہ اس کھیل کو ملک میں بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل خود ہی ہاکی کے خلاف شازش کر رہے ہیں اور ان کو قومی ٹیم کو ایشین گیمز میں بھیجے سے قبل کراچی میں کھلاڑیوں سے مل کر ٹوپی ڈرامہ کروانے کی کیا ضرورت تھی اور اس سے دنیا کو کیا تاثر دیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی صرف پیسے کیلئے ہی کھیلتے ہیں نہ کہ ملک وقوم کےلئے۔ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ حکومت پر دباﺅ بھی ڈالنا تھا کہ وہ 20 کروڑ روپے کی گرانٹ جلد ریلیز کرے ،جب یہ تمام حربوں میں نام ہوئے اور حکومت نے اتنی بڑی رقوم ریلیز نہیں کی تو پھر کھلاڑیوں کے واجباب کیسے ادا کئے گئے،یہ سب کچھ صدر فیڈریشن خالد کھوکھر پہلے کر سکتے تھے تو کیایہ ٹوپی ڈرامہ کرنا ضروری تھا۔راﺅ سلیم ناظم نے کہا کہ کوئی بھی اﺅلیمپئن کسی شخصیت کےخلاف نہیں بلکہ فیڈریشن کے عہدیداروں کی غلط پالیسوں کےخلاف ہے،ملک میں ڈومیسٹک ہاکی کوفروغ نہیں دیا جا رہا ہے، بلکہ کرسیاں بچانے کے چکر میں ہاکی کو تباہ کیا جا رہا ہے، ایشین گیمز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری سب کی دعائیں قومی ہاکی ٹیم کےساتھ ہیںاور ان کو ایشین گیمز میں جذبے اور متحد ہو کر چاہئے تا کہ ایونٹ میں کامیابی حاصل کرکے اولمپک کےلئے کوالیفائی کریںکیونکہ ایشین گیمز میں سب اچھی ٹیمیں ہیں۔#/s#

About Admin

Check Also

عمران خان سے متاثر بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کا بھی سیاست میں آنے کا فیصلہ

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی کامیابی سے متاثر بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: