Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / چودھری نثار کی انتخابات میں ہار میری بد دعا کا نتیجہ ہے: ڈاکٹر عاصم

چودھری نثار کی انتخابات میں ہار میری بد دعا کا نتیجہ ہے: ڈاکٹر عاصم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما پیپلزپارٹی ڈاکٹر عاصم حسین نے چودھری نثار کی الیکشن میں شکست کو اپنی بد دعا کا نتیجہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا چودھری نثار نے جو میرے ساتھ کیا اُن کو بد دعا لگی ہے، آج سابق وزیر داخلہ کا حشر دیکھ لیں۔
ڈاکٹر عاصم کے خلاف احتساب عدالت میں جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کمپنی میں 17 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ صحافیوں سے گفتگو میں ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کی 2018 کے انتخابات میں ہار میری بددعا کا نتیجہ ہے اور آج انکا حشر سب کے سامنے ہے
ڈاکٹر عاصم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ چیزیں لوگوں کو ناپسندیدہ ہیں حکومت ان سے بیٹھ کر بات کرے تاکہ پاکستان کو مزید اچھا بنایا جاسکے۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت نیب کے گواہ کی عدم حاضری کے باعث 18 اگست تک ملتوی کر دی۔

About Admin

Check Also

مودی نے پاکستان کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، بھارتی میڈیا

نئی دلی (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: