Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / پی ٹی آئی کا عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی سے پارٹی کے سینئر رہنما عمران اسماعیل کو گورنرسندھ بنانے کی منظوری دے دی۔
پی ٹی آئی نے عمران اسماعیل کوصوبہ سندھ کا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی باقاعدہ منظوری چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دے دی ہے۔
یاد رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں عمران اسماعیل ڈیفنس کی نشست سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم اب گورنر سندھ بننے کی صورت میں انہیں یہ نشست چھوڑنی پڑے گی۔
عمران اسماعیل 1966میں کراچی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم کنٹونمنٹ پبلک اسکول سے حاصل کی ، جس کے بعد انہوں نے گورنمنٹ نیشنل کالج سے گریجویشن کیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف اس سے قبل گورنر پنجاب کے لیے چوہدری سرور کے نام کی بھی منظوری دے چکی ہے۔

About Admin

Check Also

khursheed shah

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: