Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے 15 اگست کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ قانون نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو بھجوائی تھی جو انہوں نے منظورکرلی ہے۔ جس کے نتیجے میں صوبائی اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب کرلیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔ اراکین اسمبلی کی حلف برداری کے بعد اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلی پنجاب کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
گزشتہ روز نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے بھی صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی کو ارسال کی ہے جس میں اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

khursheed shah

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: