Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا، تیاریاں مکمل

وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا، تیاریاں مکمل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے انیسویں وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا، وزارت عظمیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف میدان میں ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے انیسویں وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا، صدر مملکت ممنون حسین نئے وزیراعظم سے 18 اگست کو حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں سجے گی۔ وزارتِ عظمیٰ کے لیے اکثریتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف میدان میں ہیں۔
دوسری جانب پندرہویں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اجلاس 13 اگست کی صبح 10 بجے ہوگا جس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا اجلاس 15 اگست کو ہوگا۔ 14 اگست کو اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، 15 اگست کو اسپیکر کے لئے الیکشن ہوگا۔

About Admin

Check Also

khursheed shah

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: