Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / وزارت قانون نے این آر او، آصف زرداری کے سوئس کیسز سے متعلق جواب جمع کرادیا

وزارت قانون نے این آر او، آصف زرداری کے سوئس کیسز سے متعلق جواب جمع کرادیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت قانون نے این آر او کیس میں جواب داخل کراتے ہوئے اس معاملے سے اظہارِ لاتعلقی کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں این آر او کیس میں وزارت قانون نے جواب جمع کرادیا، جس میں کہا گہا ہے کہ غبن کی رقم ریکور کرنے کا اختیار ہمیں حاصل نہیں کیونکہ ہمیں احتساب کا مینڈیٹ نہیں دیا گیا، جب کہ کرپشن، بے ضابطگیوں یا اختیارات کے ناجائز استعمال کیخلاف کارروائی نیب کا دائرہ کار ہے۔
جواب میں بتایا گیا کہ سوئس حکام کو آصف زرداری کے مقدمات سے دستبرداری کا خط سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم نے لکھا، یہ خط 8 مئی 2008 میں لکھا گیا، سپریم کورٹ کے حکم پر سوئس مقدمات دوبارہ کھولنے اور ملک قیوم کا خط واپس لینے کے لیے سوئس حکام کو 5 نومبر 2012 کو خط لکھا گیا۔
وزارت قانون کے جواب کے مطابق سوئس حکام نے فروری 2013 میں سوئس مقدمات دوبارہ کھولنے سے معذرت کر لی، سوئس حکام کے مطابق آصف زرداری کیخلاف مقدمات سوئس عدلیہ کے فیصلہ کے نتیجہ میں باضابطہ طور پر بند ہو چکے ہیں۔

About Admin

Check Also

khursheed shah

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: