Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس، وفاق و پنجاب میں مشترکہ حکمت عملی پر غور

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس، وفاق و پنجاب میں مشترکہ حکمت عملی پر غور

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی و صوبائی اسمبلی میں مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے لیے اجلاس ہوا جس میں مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کی کوششوں کے لیے مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا جبکہ اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیگی وفد کی قیادت شہباز شریف جبکہ پیپلز پارٹی وفد کی قیادت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کی۔ ملاقات میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور خورشید شاہ نے بھی شرکت کی۔

About Admin

Check Also

khursheed shah

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: