Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اجلاس، حکومت سازی پر مشاورت

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اجلاس، حکومت سازی پر مشاورت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں حکومت سازی پر مشاورت کی گئی۔
لاہور میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے لیے اجلاس ہوا جس میں میں مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا جبکہ اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیگی وفد کی قیادت شہباز شریف جبکہ پیپلز پارٹی وفد کی قیادت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کی۔ ملاقات میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور خورشید شاہ نے بھی شرکت کی۔

About Admin

Check Also

khursheed shah

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: