Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / عمران خان کا میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ

عمران خان کا میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمان کو مضبوط بنانے کے لیے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اپوزیشن کے تحفظات کو دور کیا جائے گا اور وزیر اعظم خود ایوان کو جواب دہ ہوں گے، اسمبلی کے اندر وزیر اعظم خود سوالوں کے جوابات دینے کے لیے آیا کریں گے جب کہ وزیر اعظم ہاؤس اور گورنر ہاؤسز میں اخراجات کم کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے حلف میں تمام پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی جائے گی، علاوہ ازیں کپل دیو، سدھو اور ورلڈ کپ کی قومی ٹیم وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوگی۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے آئندہ 48 گھنٹوں میں فیصلہ ہوجائے گا جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے حتمی فیصلہ کل تک ہوگا۔

About Admin

Check Also

khursheed shah

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: