Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / صدرممنون حسین کا ہسپتال میں طبی معائنہ، صحت اطمینان بخش قرار

صدرممنون حسین کا ہسپتال میں طبی معائنہ، صحت اطمینان بخش قرار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدرمملکت ممنون حسین نے وفاقی ترقیاتی ادارے کے ہسپتال میں معمول کا طبی معائنہ کرایا، انکے دل کا بائی پاس ہونے کے باعث ایم آر آئی ٹیسٹ نہ ہو سکا تاہم چیک اپ کے بعد صدرمملکت واپس ایوان صدر روانہ ہو گئے۔
صدرمملکت ممنون حسین کی سی ڈی اے ہسپتال آمد کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرممنون حسین کا معمول کا چیک اپ کیا گیا، ڈاکٹروں نے صدر مملکت کی صحت کو اطمینان بخش قرار دیا تاہم ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ نہیں کیا جا سکا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے دل کا بائی پاس ہو چکا ہے اس لئے ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ نہیں ہو سکتا۔ چیک اپ کے بعد صدرمملکت واپس ایوان صدر روانہ ہو گئے۔

About Admin

Check Also

khursheed shah

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: