Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / دالنبدین میں خودکش حملہ، چینی شہریوں سمیت 6 افراد زخمی

دالنبدین میں خودکش حملہ، چینی شہریوں سمیت 6 افراد زخمی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دالنبدین میں آر سی ڈی شاہراہ پر سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس کے قریب خودکش حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے علاقے چاغی، دالنبدین میں آر سی ڈی شاہراہ پر سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس پر بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر دالبندین اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں 2 سیکیورٹی اہلکار، 2 چینی شہری اور 2 مقامی ملازمین شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بارودی مواد سے بھری ایک پک اپ گاڑی کو بس کے قریب دھماکے سے اُڑادیا گیا۔ واقعے میں بس کو نقصان پہنچا تاہم کسی بھی ہلاکت کی اطلاعات نہیں ملی۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بس ملازمین کو لے کر ایئرپورٹ جارہی تھی کہ دھماکا ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی اہلکار فوراً موقع پر پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سیندک بلوچستان کے ضلع چاغی کا شہر ہے جہاں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ اس علاقے سے چینی ماہرین کی نگرانی میں یہ ذخائر نکالے جارہے ہیں۔

About Admin

Check Also

khursheed shah

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: