Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ایرانی صدر کے خصوصی ایلچی کی ترک صدر سے ملاقات

ایرانی صدر کے خصوصی ایلچی کی ترک صدر سے ملاقات

انقرہ(فارن ڈیسک)ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی کے خصوصی ایلچی محمود واعظی نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور حسن روحانی کا خصوصی پیغام ان کو پینچایا۔ایرانی خبررسان ایجنسی کے مطابق ایران کے صدر کے خصوصی ایلچی محمود واعظی نے دورہ انقرہ کے موقع پر صدر اردوان کو یہ خصوصی مراسلہ حوالے کیا۔فریقین نے اس ملاقات میں ایران جوہری معاہدے سے متعلق تازہ ترین معاملات اور نئی امریکی پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ایلچی کا کہنا تھا کہ ایران پابندیوں کے سامنے اتنی مزاحمت کرے گا کہ امریکہ کو اپنے کئے پر پچتھاوا ہو گا۔ترک صدر نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید بڑھانے کےلئے پرعزم ہے۔ رجب طیب اردوان نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ جلد اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

About Admin

Check Also

اسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق اور بہترین سلوک و برتاؤ ہے، خطبہ حج

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے دوران مسجد نبوی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: