Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کیس کا فیصلہ محفوظ

حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کیس کا فیصلہ محفوظ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جوکہ آج ہی سنایا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج سردارمحمد اکرم خان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
فیصلہ محفوظ کئے جانے سے قبل حنیف عباسی کے وکیل تنویراقبال نے عدالت کی دی ہوئی 12 بجے کی ڈیڈ لائن میں اپنی حتمی دلائل مکمل کیے۔ انہوں نے سیلزریکارڈ اوربینک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ اے این ایف ایفیڈرین کے غیرقانونی استعمال کی بات کرتی ہے مگر کوئی ٹھوس شہادت نہیں، اے این ایف نے صرف لیبارٹری رپورٹ دی، گولیوں کی تیاری اوران میں ایفیڈرین کی مقدار کا نہیں بتایا گیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسداد منشیات عدالت کو حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم دیا تھا۔
ایفیڈرین کیس کی تاریخ
پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں چند ادویہ سازکمپنیوں کوغیر قانونی طور پرمنشیات اور سکون آورادویات میں استعمال ہونے والے کیمیکل ’ایفیڈرین‘ کا کوٹہ الاٹ کئے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں، کہا گیا تھا کہ یہ کیمیکل ادویات سازی میں استعمال کئے جانے کے بجائے اسمگل کردیا گیا تھا۔ معاملے میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی، اس وقت کے وزیرصحت مخدوم شہاب الدین اورمسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی سمیت کئی افراد کے نام سامنے آئے تھے۔

About Admin

Check Also

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: