Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن : سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ دو ساتھیوں سمیت ہلاک

قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن : سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ دو ساتھیوں سمیت ہلاک

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر مفتی ہدایت اللہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ہلاک ہونے والا مفتی ہدایت اللہ ہی سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ ہے، تینوں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مفتی ہدایت اللہ کے ساتھیوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔
اس سے قبل مستونگ خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی تھی جس کا نام حافظ نواز اور تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔
واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 148 افراد شہید جب کہ 150 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

About Admin

Check Also

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: