Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل تیار

نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل تیار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی اپیل تیار کرلی گئی ہے۔
احتساب عدالت نے لندن فلیٹ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل تیار ہوگئی ہے۔ مریم نواز کے وکلاء کچھ دیر میں اڈیالہ جیل جائیں گے اور ان سے وکالت نامہ پر دستخط کروائے جائیں گے۔
مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیل آج ہی دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ عدالت سے اپیل کا فیصلہ آنے تک کیپٹن صفدر کی ایک سال کی سزا معطل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ نواز شریف کی اپیل آج دائر کی جائے یا پیر کو اس حوالے سے ان کے وکلا کی مشاورت جاری ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: