Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / سانحہ مستونگ میں شہدا کی تدفین، بلوچستان میں سوگ

سانحہ مستونگ میں شہدا کی تدفین، بلوچستان میں سوگ

مستونگ (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روزبلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں عوامی پارٹی کے سراج رئیسانی سمیت 130 افرد کی شہادت پر صوبے بھر میں فضاسوگوار ہے جب کہ بلوچستان میں پرچم سرنگوں ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں درین گڑھ کے قریب بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونےوالے خودکش حملے کے نتیجے میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 130 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ سانحہ مستونگ کے واقعے پر بلوچستان عوامی پارٹی نےتین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جب کہ درین گڑھ اور سراج رئیسانی کے آبائی علاقےکانک سمیت مستونگ بھرمیں سوگ منایا جارہا ہے، درین گڑھ اور کانک کے علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے نوابزادہ سراج رئیسانی کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ شام ساڑھے چار بجے ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔
پنجاب بار کونسل کا سوگ کا اعلان

پنجاب بار کونسل نے مستونگ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آج پنجاب بار کونسل میں ہڑتال کا اعلان کیاہے، ماتحت عدالتوں میں آج وکلا پیش نہیں ہوں گے۔ پنجاب بار کونسل نے وکلاشہدا کے لواحقین سےاظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔
نگراں صوبائی وزیر داخلہ کی مذمت

نگراں صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ خودکش حملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مستونگ خودکش حملےکامقدمہ تاحال درج نہیں کیاجاسکا، مقدمہ ضروری کارروائی کےبعد لیویزتھانا درین گڑھ میں درج کیاجائےگا، درین گڑھ میں خودکش حملے کے مقام کو محفوظ کرلیا گیا ہے اور خودکش حملے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیےجارہے ہیں۔ حملے کی تحقیقات کے لیے پنجاب سےفرانزک لیبارٹری کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے پی بی 35 مستونگ سے عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی شہادت کے بعد حلقے میں الیکشن ملتوی کردئیےگئے ہیں۔ پی بی 35 مستونگ میں انتخاب ضمنی الیکشن کے ساتھ ہوگا۔

About Admin

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پرہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5315 موٹرسائیکل سواروں کے چالان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: