Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / لاہور کے کئی علاقوں میں موبائل فون سروس معطل

لاہور کے کئی علاقوں میں موبائل فون سروس معطل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی وطن واپسی ،سیکیورٹی خدشات کو جواز بناتے ہوئے شہر کے کئی علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔
لاہور کے کئی علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس سیکیورٹی حکام کی جانب سے نقص امن کے خدشے کے پیش نظرمعطل کی گئی ہے۔
اس سے قبل سیکیورٹی حکام نے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث لاہور ائیرپورٹ، والڈ سٹی لاہور، شاہدرہ، برکی ہڈیارہ اور نواب ٹاؤن ایریا میں سہہ پہر 3 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل فون سروس معطل کی جائے۔

About Admin

Check Also

shahbaz sharif

پنجاب کی نگران حکومت پی ٹی آئی کے اشاروں پر ناچ رہی ہے، شہبازشریف

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: