Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / افغانستان؛طالبان کے نائٹ ویژ ن گاگلز کے استعمال سے سیکورٹی فورسز پر حملے ،40 افغان اہلکار ہلاک

افغانستان؛طالبان کے نائٹ ویژ ن گاگلز کے استعمال سے سیکورٹی فورسز پر حملے ،40 افغان اہلکار ہلاک

کابل(فارن ڈیسک) افغان طالبان کی شمالی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کےخلاف جنگی کارروائی،جس کے نتیجے میں 40 افغان اہلکار ہلا ک ہو گئے۔جمعہ کو ترجمان وزارت دفاع محمد ردمانش اور دیگر افغان سیکیورٹی حکام کی جانب سے جاری کردہ تصدیقی بیان میں کہا گیا کہ عسکریت پسندوں نے نائٹ ویژ ن گاگلز استعمال کرتے ہوئے متعدد افغان ملڑی بیس اور صوبے قندوز کے ضلع دشتِ آرچی میں قائم فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے،جس کے نتیجے میں 40فوجی اہلکار جاں بحق جبکہ 10 سے 15 افغان اہلکار بھی ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد افراد زخمی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونےوالے افغان اہلکاروں کی تعداد 40 سے زائد ہے۔محمد ردمانش نے کہا کہ طالبان کےخلاف فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔طالبان جنگجوو¿ں نے نائٹ ویڑن گاگلز کا استعمال کرتے ہوئے جمعہ کو علی الصبح حملے کیے،نائٹ ویڑن گاگلز کی مدد سے وہ افغان اہلکاروں کے انتہائی قریب پہنچے سکے تھے،تاہم حملے کے بعد طالبان نے جدید ہتھیار،ہمویز گاڑیاں اور دیگر سامان اپنے قبضے میں کرلیا جس میں نائب ویڑن گوگلز بھی ہیں۔ترجمان شاہین آرمی کورپس 209 کے محمد حنیف کا کہنا تھا کہ طالبان نے 2فوجی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کیا،تاہم سیکیورٹی فورسز کے جوابی حملے میں طالبان کو بھاری نقصان ہوا۔دوسری جانب طالبان نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ متعدد فوجی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرلیا جس میں تقریباً 11 پوسٹیں شامل ہیں اور حملوں میں 65 افغان اہلکار ہلاک ہوئے۔

About Admin

Check Also

بنگلادیش؛منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈا¶ن میں تیزی،200 ملزمان ہلاک،عالمی تنظیموں کی شدید تنقید

ڈھاکا (فارن ڈیسک ) بنگلا دیش میں منشیات فروشوں کےخلاف شروع کیے گئے کریک ڈا¶ن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: