Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / نواز شریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل میں منتقلی سے متعلق حفاظتی اقدامات مکمل

نواز شریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل میں منتقلی سے متعلق حفاظتی اقدامات مکمل

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)سابق و نااہل وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی جمعہ کو اڈیالہ جیل میں منتقلی سے متعلق سخت حفاظتی اقدامات کرلیے گئے ہیں،حساس اداروں نے اڈیالہ روڈ اور ملحقہ ابادیوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے مشقوق افراد کی مزید شناخت کیلئے انہیں تھانوں میں منتقل کردیا ہے اور اس موقع پر خواتین اور مرد قیدیوں کی بھی بیروکوں کی تلاشی لی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل سپریڈنٹ نے قانون نافذ کرنے والے اعلیٰ حکام کو کیپٹن (ر)صفدر اور ان کی زوجہ مریم نواز اور نواز شریف سے متعلق جیل میں دی جانے والی سہولتوں سے متعلق بھی آگاہ کیا اور انہیں مذکورہ بیرکس اور کمروں کا بھی دورہ کروایا گیا۔دوسری جانب مریم نواز کی بیٹی مہرنساہ اور داماد رحیم منیر کیپٹن (ر) صفدر کی ملاقات کے سلسلے میں اڈیالہ جیل پہنچے تو اس سے قبل ان کی تلاشی اور سیکیورٹی سے متعلق ضروری اقدامات کیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے داماد اپنے سسر کیلئے کھانے پینے کی اشیاءاور کپڑے بھی ساتھ لے آئیں اور اس موقع پر رہنما مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی بھی اڈیالہ جیل میں پہنچ گئے۔

About Admin

Check Also

اسرائیلی جیٹ طیاروں کی لازقیہ پر حملے کے دوران ہمارا طیارہ لاپتہ ہوگیاہے ، روس

ماسکو، واشنگٹن ،پیرس(فارن ڈیسک )روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایف-16 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: