Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہونےجارہی ہے، نواز شریف

الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہونےجارہی ہے، نواز شریف

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہونے جارہی ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ کی بدترین دھاندلی ہونےجارہی ہے، سوائے افسوس کے اور کیا کہا جا سکتاہے، پتہ نہیں کون سے الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔
گزشتہ روز بھی لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں سزائیں دینے کا فیصلہ کہیں اور ہوچکا تھا جسے 5 بار تبدیل کرکے سنایا گیا جب کہ انتخابات پر اربوں روپے ضائع کرنے کے بجائے اقتدار کی کرسی پر جس لاڈلے کو بٹھانا ہے بٹھادو۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےاحتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: