Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3

سعودی عرب؛خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی ختم
ریاض(فارن ڈیسک)سعودی خواتین کے لیے تاریخی موقع،رات بارہ بجتے ہی تنہا گاڑی چلانے کی اجازت پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق 28سال بعد پہلی بار سعودی خاتون نے گاڑی چلائی،عربی گیت بھی سنا،سعودی عرب دنیا کا واحد ملک تھا،جہاں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی تھی۔ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال کی بیٹی نے بھی کار چلائی،سعودی شہزادی ریم بن طلال پہلی سعودی شہزادی ہیں جنھوں نے ریاض میں گاڑی چلائی،شہزادی ریم نے والد اور بچیوں کو بٹھا کر کار ڈرائیو کی۔دوسری جانب سعودی حکومت نے خبر دار کیا ہے کہ دوران ڈرائیونگ خواتین کی تصویر بنانے پر 2سے 5برس قید اور ایک سے 3لاکھ ریال جرمانہ ہوگا،سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے سے ملک کو سالانہ 20ارب ریال کی بچت بھی ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں دوسرے ممالک کے ڈرائیورز کی تعداد 13لاکھ سے زائد ہے،جنہیں سعودی خاندانوں نے ڈرائیور کے طور پر رکھا ہے،انہیں تنخواہ کی مد میں سالانہ 33 ارب ریال دئیے جاتے ہیں۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: