Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / چین اپنی خصوصیات والے نئے سفارتی نظام پر عمل کریگا،صدر شی

چین اپنی خصوصیات والے نئے سفارتی نظام پر عمل کریگا،صدر شی

بیجنگ (فارن ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے اعلان کیا ہے کہ چین دنیا بھر کی پرامن ترقی پر توجہ مبذول کرتے ہوئے چینی خصوصیات والے نئے سفارتی نظام پر عمل کریگا،سفارتکاری ملک و قوم کے نظریات اور تصورات کی مظہر ہے،سفارتی امور کے سلسلے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مکمل رہنمائی کو یقینی بنانا چاہیے۔سفارتی نظام کی اصلاحات ملکی اتنظامی نظام کی اصلاحات اور جدید کاری کا اہم حصہ ہے،اس کو صحیح معنوں میں عمل میں لایا جانا چاہیے۔اتوار کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا بیرونی امور کے حوالے سے اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئر مین شی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ خارجہ نظریات پر عمل پیرا ہوا جائے،چینی قوم کی عظیم نشا ثانیہ کے نصب العین اور بنی نوع انسان کی مشترکہ ترقی کو بیرونی امور کا اصل مقصد قرار دیا جائے،بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جائے، ملک کے اقتدار اعلی ،سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کیا جائے،عالمی انتظامی نظام کی بہتری اور اصلاحات کے عمل میں مثبت طور پر شریک ہو ا جائے ،اور دنیا بھر میں شراکت داری کے جامع نظام کے قیام کے لیے کوشش کی جائے۔اس موقع پر شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ سفارتکاری ملک و قوم کے نظریات اور تصورات کا مظہر ہے۔سفارتی امور کے سلسلے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مکمل رہنمائی کو یقینی بنانا چاہیے۔سفارتی نظام کی اصلاحات ملک کے اتنظامی نظام کی اصلاحات اور جدید کاری کا اہم حصہ ہے جس کو صحیح معنوں میں عمل میں لایا جانا چاہیے۔اس کے علاوہ چینی صدر نے اپنے خطاب میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر اور عالمی شراکت داری سمیت دیگر امور کے حوالے سے ہدایات جاری کی

About Admin

Check Also

asif zardari

این آر او کیس میں اثاثوں کی تفصیلات کی طلبی، زرداری کی فیصلے پر نظرثانی درخواست

اسلام آباد(مانیٹرنگ‌ ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: