Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پرویزخٹک ڈھائی کروڑ روپے کے مقروض نکلے

پرویزخٹک ڈھائی کروڑ روپے کے مقروض نکلے

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک 12 کروڑ 96 لاکھ 46 ہزار روپے مالیت کی زرعی زمین کے مالک ہیں جب کہ انہیں 2 کروڑ 52 لاکھ روپے قرض کی ادائیگی بھی کرنی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا اور تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ اثاثہ جات کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وہ ڈھائی کروڑ روپے کے مقروض اور کرائے کے گھر میں مقیم ہیں۔ دستاویزات کے مطابق پرویزخٹک 12 کروڑ 96 لاکھ 46 ہزار روپے مالیت کی زرعی زمین کے مالک ہیں اور ان کے پاس 2012 ماڈل کی گاڑی بھی ہے جس کی قیمت 13 لاکھ 67 ہزار روپے ہے، پرویزخٹک کی اہلیہ 53 تولے سونے کی مالک ہیں۔
دستاویزات میں تحریر ہے کہ پرویزخٹک نے ایک دوست کو40 لاکھ روپے قرضہ دیا ہے جب کہ انہوں نے خود 2 کروڑ 52 لاکھ روپے قرض کی ادائیگی بھی کرنی ہے اور وہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔

About Admin

Check Also

حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کیس کا فیصلہ محفوظ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: