Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / شمالی میکسیکو میں فائرنگ کے تین واقعات میں 14افراد ہلاک

شمالی میکسیکو میں فائرنگ کے تین واقعات میں 14افراد ہلاک

میکسیکوسٹی (فارن ڈیسک)شمالی میکسیکو کے شہر جریز میں فائرنگ کے تین واقعات میں گزشتہ روز کم سے کم 14افراد ہلاک ہو چکے ہیں،یہ علاقہ منشیات گینگز سے متعلق تشدد کے لئے بدنام ہے۔سیکورٹی حکام کے مطابق ان میں سے ایک حملہ شہر کے جنوبی حصے میں ہوا،جب وہ آٹھ افراد ، جو کہ میکسیکو اور جنوبی کوریا کے درمیان ورلڈ کپ فٹبال میچ دیکھنے کیلئے جمع تھے،کو مسلح افراد نے گولیاں ماریں اور جنہوں نے چھ کو قتل اور دو کو زخمی کیا۔عینی شاہدین کے مطابق بعینہ اسی لمحے زیریں پڑوس میں فٹبال میچ دیکھنے کیلئے ہیئرڈریسنگ سیلون(حجام کی دکان)پر اکٹھے تھے،انہیں ایک گروپ نے ہلاک کردیا،جو ایک نیلی گاڑی میں جائے واردات پر پہنچے تھے۔ اس سے گھنٹوں قبل تین دیگر لوگوں کو شہر کے نواح میں ایک پڑوس سے پارٹی سے اٹھایا گیا اور مسلح افراد نے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔

About Admin

Check Also

مزاحمتی قیادت اور کارکنوں کی گرفتاریوں سے تحریک دب نہیں سکتی ، میرواعظ

سرینگر(فارن ڈیسک) حریت کانفرنس”ع“ گروپ کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی عمر فاروق نے حکمرانوں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: