Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ترکی؛صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ایک ساتھ ووٹنگ کا سلسلہ شروع

ترکی؛صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ایک ساتھ ووٹنگ کا سلسلہ شروع

انقرہ(فارن ڈیسک)ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق پولنگ مقامی وقت کے مطبق صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی،ووٹنگ کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 6 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس میں 5 کروڑ 60 لاکھ مقامی شہری اور تقریباً ساڑھے 30 لاکھ بیرون ملک مقیم شہری پہلے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔ ترکی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ ہورہے ہیں اور صدارتی انتخاب کے لیے رجب طیب اردوان سمیت 6 امیدوار میدان میں ہیں جن میں محرم اِنجے، میرل ایکسینر، سلاحیتن دیمارتس، تیمل، دوگو پرینسک شامل ہیں۔رجب طیب اردوان کی جیت کے واضح امکانات ہیں تاہم حزب اختلاف کے رہنما محرم اِنجے انھیں مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔2016 کی ناکام فوجی بغاوت اور صدارتی اختیارات میں اضافے کی ترامیم کے بعد الیکشن کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے تاہم فوج اور اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں سمیت اہم اختیارات نئے صدر کو ترکی کا مضبوط ترین سربراہ بنا دیں گی۔ صدارتی انتخابات میں کسی امیدوار کا 50 فیصد سے زائد ووٹ لینا ضروری ہے اگر کوئی ایک امیدوار یہ ہدف حاصل نہ کر سکا تو پھر زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں میں ایک بار پھر 8 جولائی کو مقابلہ ہوگا۔

About Admin

Check Also

مزاحمتی قیادت اور کارکنوں کی گرفتاریوں سے تحریک دب نہیں سکتی ، میرواعظ

سرینگر(فارن ڈیسک) حریت کانفرنس”ع“ گروپ کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی عمر فاروق نے حکمرانوں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: