Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں، چین

پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں، چین

بیجنگ (فارن ڈیسک)چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں بیجنگ کے ہمسایہ اور دوست ممالک ہیں جبکہ ہم دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات اور تعلقات میں بہتری کے خواہشمند ہیں ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوافینگ شوانگ نے صحافیون کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں چین کے دوست اور ہمسایہ ممالک ہیں اور ہم خطے کے استحکام اور بہتری کے لئے پاک بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں مضبوطی کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور باہمی اعتماد کے فروغ کے لئے بات چیت کی راہ اپنائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کے بہترین مفاد میں ہے ۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: