Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی (بیورورپورٹ) تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے سپلائی بڑھائے جانے کا امکان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئیں۔ دو روز کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں 1 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی۔امریکی خام تیل 1 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل کمی کے بعد 65 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا جبکہ برطانوی اور عرب خام تیل ڈیڑھ ڈالر کمی کے بعد 75 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق 22 جون کو ویانا میں ہونے والے اوپیک اجلاس میں خام تیل کی سپلائی میں اضافے کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔سپلائی میں بہتری سے خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بہت ہی کم امکان ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی ہے۔

About Admin

Check Also

dollars

بیرون ملک کرنسی لے جانے کی حد 3 ہزار ڈالر کرنے پر غور

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: