Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر اتفاق

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر اتفاق

راولپنڈی: پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں جنگ بندی معاہدے کی پاس داری پر اتفاق کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری کی موجودہ صوتحال کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ایم اوز نے 2003ء کے سیز فائر معاہدے پر مکمل عمل درآمد پر اتفاق کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد کے ساتھ رہنے والے شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے اقدامات پر دونوں متفق ہیں جب کہ دونوں اطراف سے سیز فائر کی خلاف ورزی نہ ہونے کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر پاک بھارت حکام نے کہا کہ امن کو یقینی بنا کر موجودہ صورتحال بہتر بنانے کے لیے مخلصانہ اقدامات کیے جائیں گے۔

About Admin

Check Also

اسرائیلی جیٹ طیاروں کی لازقیہ پر حملے کے دوران ہمارا طیارہ لاپتہ ہوگیاہے ، روس

ماسکو، واشنگٹن ،پیرس(فارن ڈیسک )روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایف-16 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: