Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں ملکی داخلی، خارجی سلامتی کی صورتحال اور فاٹا اصلاحات بل سمیت دیگر امور پر غور جاری ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور ڈی جی آئی ایس آئی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی داخلی اور خارجی سلامتی، فاٹا اصلاحات بل کی منظوری کے بعد کی صورتحال پر غور جاری ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں سابق سربراہ آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے۔

About Admin

Check Also

آرمی چیف سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل باقری کی ملاقات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: