Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / یوگنڈا میں بس حادثے میں 16 بچوں سمیت 48 مسافر ہلاک

یوگنڈا میں بس حادثے میں 16 بچوں سمیت 48 مسافر ہلاک

یوگنڈا: افریقی ملک یوگنڈا میں ایک ٹریفک حادثے میں 16 بچوں سمیت 48 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک یوگنڈا میں مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 48 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 16 بچے بھی شامل ہیں۔ ٹریکٹر میں سوار افراد زخمی ہیں۔ مسافر بس ٹریکٹر سے ٹکرانے کے بعد ایک اور ٹرک سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے ٹرک الٹ گیا اور ٹرک میں سوار 8 افراد بھی شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ادارے نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹریکٹر کی ہیڈ لائٹس بند ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ اسپتال میں 48 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ 16 افراد کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے۔ پولیس نے مسافر بس، ٹریکٹر اور ٹرک کو تحویل میں لے کر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
یہ حادثہ یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا سے شمال میں 220 کلومیٹر کی دوری پر کیریان ڈونگو کے مقام پر پیش آیا۔

About Admin

Check Also

مسائل سے نمٹنے کیلئے ادارے ایرانی صدر کی حمایت کریں، آیت اللہ خامنہ ای

تہران(فارن ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ریاستی اداروں پر زور دیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: