Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کا 38واں اجلاس آج شام وزیراعظم آفس میں طلب کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے ۔ مشترکہ مفادات کونسل کا 38 واں اجلاس شام کو وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں اور پانی کے معاملات سمیت دیگر امور پر بھی بات کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا تھا جس سے تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ واک آؤٹ کرگئے تھے۔ اجلاس میں بجٹ اور ڈیولپمنٹ پروگرام میں تحفظات پر خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: