Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کیلیے منظورآفریدی کے نام پراتفاق

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کیلیے منظورآفریدی کے نام پراتفاق

پشاور: خیبرپختونخوا میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے منظورآفریدی کے نام پراتفاق ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ پرویزخٹک اورصوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا لطف الرحمان کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ہونے والی گفت وشنید نتیجہ خیزثابت ہوئی ہیں۔
حکومت نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے جے یوآئی (ف) کے تجویزکردہ نام منظورآفریدی پراتفاق کرلیا ہے۔ اس کا باقاعدہ طور پر اعلان آج شام تک کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ منطور آفریدی پی ٹی آئی کے سینیٹرایوب آفریدی کے بھائی اور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے چچا ہیں، منظور آفریدی کا تعلق خیبرایجنسی سے ہے اوروہ ملک کے معروف کمپنی کے مالک ہیں۔

About Admin

Check Also

shahbaz sharif

پنجاب کی نگران حکومت پی ٹی آئی کے اشاروں پر ناچ رہی ہے، شہبازشریف

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: