Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے شہباز شریف اورمحمود الرشید کی ملاقات

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے شہباز شریف اورمحمود الرشید کی ملاقات

لاہور: پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لئے شہبازشریف اور پی ٹی آئی کے میاں محمود الرشید کے مابین ہونے والی ملاقات میں کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کی پہلی ملاقات بے نتیجہ نکلی اور کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے شہباز شریف اور محمود الرشید کی ملاقات مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ہوئی، جس میں حکومت کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ جبکہ محمود الرشید کے ہمراہ تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سبطین خان بھی موجود تھے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ حکومت اوراپوزیشن نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 2 ، 2 نام دیئے، جن میں سے 2 ناموں پر کچھ حد تک اتفاق پایا گیا ہے اور ملاقات میں بھی ایک حکومتی نام اور دوسرے اپوزیشن کے نام زیربحث رہے تاہم کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔

About Admin

Check Also

اسرائیلی جیٹ طیاروں کی لازقیہ پر حملے کے دوران ہمارا طیارہ لاپتہ ہوگیاہے ، روس

ماسکو، واشنگٹن ،پیرس(فارن ڈیسک )روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایف-16 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: