Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ رسید کردیا

نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ رسید کردیا

اسلام آباد: نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کو تھپڑ رسید کردیا۔
نجی چینل کے ایک پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیر مملکت برائے نجکاری دانیال عزیز سمیت دیگر شریک تھے کہ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان کسی بات پر بحث ہوئی۔
یہ تنازع اُس وقت شدت اختیار کرگیا جب دوران پروگرام دانیال عزیز نے نعیم الحق کو چور کہا جس پر نعیم الحق اشتعال میں آگئے اور دانیال عزیز کو تھپڑ رسید کردیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان زبانی جنگ چلتی رہی۔
اس پروگرام میں میزبان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ اور سینئر تجزیہ کار افتخار احمد بھی موجود تھے جبکہ پروگرام کے دوران شو کے میزبان دونوں رہنماؤں کو جھگڑے سے روکتے رہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: