Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرکا آرمی چیف کو فون، سبیکا شیخ کی موت پرتعزیت

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرکا آرمی چیف کو فون، سبیکا شیخ کی موت پرتعزیت

راولپنڈی: امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے سبیکا شیخ کی موت پرتعزیت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا اور امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستان کی ہونہار طالبہ سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کی اور معصوم جان کے ضیاع پر سوگوار خاندان سے افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ 18 مئی کو ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میں اسکول ہی کے طالب علم کی فائرنگ سے سبیکاشیخ جاں بحق ہوگئی تھیں۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: