Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی

کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی

لاہور: کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ٹرین لاہور کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی اور اس کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ڈویژنل سپریٹنڈنٹ لاہور کے مطابق گرین لائن ٹرین کھڑی مال گاڑی سے ٹکرائی جس سے ٹرین کے انجن کی ٹرالی تباہ ہوگئی اور متعدد بوگیاں پٹری سے اترگئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈی ایس لاہور کے مطابق حادثے میں گرین لائن کا انجن ڈی ریل ہوگیا جب کہ مال گاڑی میں گارڈ کا ڈبہ متاثر ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور ریلیف آپریشن شروع کردیا گیا۔ تھوڑی ہی دیر میں گرین لائن کو اسلام آباد کے لئے روانہ کر دیا جائے گا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گرین لائن کے گڈز ٹرین سے ٹکرانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ سعد رفیق نے کہا ہے کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

About Admin

Check Also

نواز شریف کیخلاف تحقیقات میں برطانیہ کے رکاوٹ بننے کا انکشاف

لندن: برطانیہ کی جانب سے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف جے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: